دنیا کا سب سے چھوٹا ریوالورتیار کر لیا گیا

دنیا کا سب سے چھوٹا ریوالورتیار کر لیا گیا
دنیا کا سب سے چھوٹا ریوالورتیار کر لیا گیا
کیپشن: revoler

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا سب سے چھوٹا ریوالورتیار کر لیا گیا ہے ، یہ کار نامہ ایک سوئس کمپنی نے اس وقت سر انجام دیا جب دنیا بھر میں ہتھیاروں کی تیاری کے لئے دوڑ لگی ہوئی ہے ۔اس وقت پوری دنیا میں ہزاروں کمپنیاں چھوٹی گن سے لے کر ٹینک اور میزائلوں تک تیار کرنے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہی ہیں ، ایسے میں سوئٹزرلینڈ کی ہتھیار بنانے والی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریوالور بنالیا ہے جو فائر بھی کرتا ہے۔ اس ریوالور کی لمبائی ہاتھ کی انگلی سے بھی کم ہے تاہم اس میں تمام فیچرز وہی ہیں جو کسی بڑے ریوارلور میں ہوتے ہیں، کمپنی نے ابھی تک یہ ظاہر نہیں کیا کہ یہ ریوالور مارکیٹ میں کب لایا جائے گا اور اس کی قیمت کیا ہوگی۔لیکن اس ریوالور کو انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا ہے، اس میں 2.34 ایم ایم کی گولی ڈلتی ہے جو فائر کرنے پر کسی کی جان بھی لے سکتی ہے۔ اس لئے یہ ریوالور دیکھنے میں تو چھوٹا ہے لیکن کام بڑے ریوالور جتنا ہی کرتا ہے۔