امریکہ ایک ’دوست‘ ملک کی کال بھی ریکارڈ کرتا ہے

امریکہ ایک ’دوست‘ ملک کی کال بھی ریکارڈ کرتا ہے
 امریکہ ایک ’دوست‘ ملک کی کال بھی ریکارڈ کرتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سابق رکن ’ایڈورڈ سنوڈن‘ کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ باہاماز جزائر اور ایک اور ملک کی تمام فون کالز ریکارڈ کرتا ہے۔ یہ جاسوسی امریکی حکومت کے انتہائی خفیہ پراجیکٹ ’سومال گیٹ‘ کا منصوبہ ہے اور باہاماز کی حکومت کو بھی اس سے بے خبر رکھا گیا۔ ان کالز کا ریکارڈ ایک ماہ تک رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسی طرز کا ایک پروگرام ’مئیک‘ کے ذریعے میسیکو، فلپائن اور کینیا سمیت متعدد ممالک کی جاسوسی کی جاتی ہے لیکن یہ پروگرام صرف کال کا ٹائم، ملانے اور سننے والے کی تفصیلات بتاتا ہے جبکہ سومال گیٹ پر فون کال ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ انکشافات سوڈن کی جانب سے امریکی اخبار کو فراہم کردہ امریکی سیکیورٹی ادارے کی بین الاقوامی جرائم ڈویژن کے ایک میمو کے ذریعے کئے گئے۔ اس میمو کے عکس میں جو کہ ایک امریکی اخبار میں شائم ہوا ہے، باہاماز کے علاوہ دوسرے ملک کے نام پر بلیک مارکر پھیر دیا گیا ہے۔ ان کاغذات کا تجزیہ کرنے والے ماہرین کا انٹرنیٹ پر کہنا ہے کہ لکھائی کے انداز اور نام کی لمبائی کو مدنظر رکھا جائے تو یہ پاکستان، افغانستان یا سوئٹزرلینڈ میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ راز بھی فاش ہو جائے گا۔