جوڑے آسمان پر ہی بنتے ہیں، سائنس بھی مان گئی

جوڑے آسمان پر ہی بنتے ہیں، سائنس بھی مان گئی
 جوڑے آسمان پر ہی بنتے ہیں، سائنس بھی مان گئی
کیپشن: married

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور شاید قدرت جوڑے بناتے وقت یہ خیال رکھتی ہے کہ عمر بھر کیلئے ہمسفر بننے والوں کی ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ مماثلت ہو۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین نے ایک دلچسپ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ میاں بیوی کے ڈی این اے میں دیگر افراد کی نسبت کہیں زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے۔ اس تحقیق کیلئے 800 سے زائد شادی شدہ جوڑوں کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا گیا۔ شادی شدہ جوڑوں کے علاوہ محض تجربے کیلئے بھی کچھ جوڑے عارضی طور پر بنائے گئے تھے اور جب ان جوڑوں کے ڈی این اے کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ شادی شدہ جوڑوں کے ڈی این اے عارضی طور پر بنائے گئے جوڑوں کی نسبت بہت زیادہ مماثلت رکھتے تھے۔ بین ڈومینگ کی یہ تحقیق پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نامی سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مماثلت کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہم عام طور پر اپنے رشتہ داروں، قریبی لوگوں یا اپنے علاقے کے لوگوں سے شادی کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہمارے جینز ایک جیسے لوگوں کو تعلیم یا مشاغل میں مماثلت کی بناءپر اکٹھا کر دیتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -