سعودی عرب میں بیرونی سرمایہ کاری آسان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ سعودی سٹاک ایکسچینج (تراول) میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں تو خوشخبری یہ ہے کہ عنقریب غیر ملکیوں کو بھی یہ سہولت میسر ہو گی۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ’بلومبرگ‘ کے مطابق ’کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی‘ نے سعودی ’سپریم اکنامک کونسل‘ کو اس حوالے سے قانون کا مسودہ جمع کرا دیا ہے اور کونسل کی جانب سے منظوری اس سلسلے میں آخری مرحلہ ہے۔ اس وقت 6 خلیجی ریاستوں کے شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک کے باشندوں کو سعودی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں۔ سعودی انڈکس کی مارکیٹ ویلیو 532 ارب ڈالر ہے اور سعودی حکومت کے تیل کے علاوہ دیگر شعبے کا معیشت میں حصہ بڑھانے کے منصوبے کو سامنے رکھتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک بہت بڑی تعداد سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے۔