انٹرمیڈیٹ پارٹI کا پرچہ انگریزی کڑی نگرانی میں ہوا
لاہور(پ ر)انٹرمیڈیٹ پارٹ I سالانہ امتحان 2014 کے سلسلہ میں گزشتہ روز پرچہ انگریزی تمام امتحانی مراکز پر کڑی نگرانی میں ہوا امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے چاروں اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے 493 امتحانی مراکز کی بھر پور انسپکشن کی ڈپٹی سیکرٹری امتیاز کی سر براہی میں قائم سپیشل سکواڈ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فاروق آباد میں قائم امتحانی مراکز پر چھاپہ مارا جہاں پر 07 امیدواران رولنمبرز 618707, 618708, 618656, 618716 618771, 828137, 838182 نا جائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جبکہ 49 ا ے لارنس روڈ پر قائم امتحانی مرکز U میں فرائض میں غفلت برتنے پر سپرنٹنڈنٹ محمد جمیل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد شفیع شاکر اور نگران مشتاق احمد کو امتحانی فرائض سے برطرف کر دیا گیا اور محکمانہ انکوائری کے لیے متعلقہ محکمے کو بھی لکھا گیا چیئرمین لاہور بورڈ نے کنٹرولر امتحانات کو ہدایت کی ہے کہ امتحانی فرائض میں غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔