لینڈنگ کے دوران آخری لمحے پر پائلٹ کو رن وے پر ایسی چیز نظر آگئی کہ ہوش اڑگئے اور پھر۔۔۔ کیا چیز تھی؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

لینڈنگ کے دوران آخری لمحے پر پائلٹ کو رن وے پر ایسی چیز نظر آگئی کہ ہوش اڑگئے ...
لینڈنگ کے دوران آخری لمحے پر پائلٹ کو رن وے پر ایسی چیز نظر آگئی کہ ہوش اڑگئے اور پھر۔۔۔ کیا چیز تھی؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے میونخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرمالٹا کا لینڈنگ کے لئے بڑھتا جہاز جب رن وے سے محض چند میٹر کی بلندی پر آیا تو پائلٹ کو رن وے پر ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ اس کے ہوش اڑ گئے اور اس نے طیارے کو ایک بار پھر فضاءمیں اوپر اٹھا دیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے سامنے آنے والی یہ چیز کچھ اور نہیں بلکہ ایک اور طیارہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایئرمالٹاکی پرواز کا پائلٹ جیسے ہی لینڈنگ کے لیے طیارے کو رن وے کی طرف لے کر آیا عین آخری لمحات میں اس نے دیکھا کہ رن وے پر ایک اور طیارہ موجود تھا۔ اگر پائلٹ بروقت طیارے کو واپس فضاءمیں لیجانے کا فیصلہ نہ کرپاتا تو دونوں طیاروں میں انتہائی خوفناک تصادم ہوتا اور سینکڑوں مسافروں کی زندگیاں ختم ہو جاتیں۔

ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ”ہمارا طیارہ زمین کو چھونے ہی والا تھا کہ سامنے ایک اور طیارہ آ گیا جس پر پائلٹ نے ہمارے طیارے کو یکدم اوپر اٹھا لیا۔“ ایئرمالٹا کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”جہاز سامنے آنے پر پائلٹ طیارے کو واپس بلندی پر لے گیا اور ایک چکر لگایا۔ پھر ایئرٹریفک کنٹرول سے ہدایات ملنے کے بعد دوبارہ اس نے طیارے کو لینڈ کر دیا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -