رانا ثنا اللہ یا ان کے باس کو کوئی پریشانی نہیں، صدمے سے دوچار ہیں: میاں محمود الرشید

رانا ثنا اللہ یا ان کے باس کو کوئی پریشانی نہیں، صدمے سے دوچار ہیں: میاں محمود ...
رانا ثنا اللہ یا ان کے باس کو کوئی پریشانی نہیں، صدمے سے دوچار ہیں: میاں محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ یا ان کے باس کو کوئی پریشانی نہیں مگر قوم صدمے سے دوچار ہے‘قوم سوال کرتے ہیں نواز شریف کے منہ سے آج تک بھارتی جاسوس کے خلاف منہ سے کوئی لفظ کیوں نہیں نکلا؟سفارتی سطح پر حکومت ناکام ہوئی اس فیصلے میں 29مارچ کے ڈکلیریشن پر دستخط نہ کرتی تو معاملہ عالمی عدالت میں نہ جاتا۔

وزیراعظم بجٹ سے قبل خاندانی اثاثے پاکستان لانے کا اعلان کریں:طاہر القادری

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے دھنیا پی لیا ہے اور سفارتی سطح پر بھی حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور دنیا کو اپنے موقف پر قائل کر نے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح عالمی عدالت کے فیصلوں کو ماننا ہے تو دہشت گردی کبھی ختم نہیں ہو گی اور ہمارامطالبہ ہے کہ کلبھوشن کو ملکی قانون کے مطابق سزائے موت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران تمام شعبوں سے پیسے نکال کر اورنج ٹرین میں لگائے جا رہے ہیں جس پر آئندہ بجٹ میں ثبوت پیش کریں گے‘ 2018کے انتخابات میں سیاست کس کی ختم ہو گی سب کو پتہ چل جائیگا حکمرانوں کوجاناہوگا ان کا جانا ٹھہر گیا ہے قوم ان کو مزید برداشت نہیں کر یگی۔

مزید :

قومی -