وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بھیتجے کو بھائی نے قتل کر دیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بھیتجے کو بھائی نے قتل کر دیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بھیتجے کو بھائی نے قتل کر دیا

  

ٹھٹھہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹھٹھہ کے نواحی علاقے دھابیجی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے بھتیجے کو قتل کر دیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بھتیجے اصغر زہری کوسگے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

مزید خبریں۔آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنی گرل فرینڈ سے راہیں جدا کرلیں، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اصغر زہری کو بھائی نے نامعلو م وجوہات کی بناءپر فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔

اصغر زہری کو اس کے بھائی نے گھر میں 9گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے مقتول کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی ہے اور واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے مگر ابھی تک قتل کی حقیقی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔

مزید : ٹھٹہ