مصباح کی اہلیہ کی ٖٖغلط انگریزی، سوشل میڈیا صارفین نے جینا محال کردیا

مصباح کی اہلیہ کی ٖٖغلط انگریزی، سوشل میڈیا صارفین نے جینا محال کردیا
مصباح کی اہلیہ کی ٖٖغلط انگریزی، سوشل میڈیا صارفین نے جینا محال کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ان کی اہلیہ ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچیں تو پی سی بی اور مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی دئیے جبکہ اس موقع پر مداحوں نے ان کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔مصباح کی اہلیہ عظمیٰ خان ائیرپورٹ سے جب گھر پہنچیں تو انہوں نے پھولوں میں لدے مصباح کے ساتھ ایک سیلفی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا مگر اس کے ساتھ جو پیغام لکھا، اس سے یہ انکشاف بھی ہو گیا کہ ان کی انگریزی ”کچی“ ہے۔

بھارت کیخلاف میچ کیلئے کون سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ نام سامنے آ گئے، ایک ایسا نوجوان باﺅلر بھی شامل ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کی خوشی کی حد نہ رہے گی
عظمیٰ خان نے اپنے پیغام میں لکھا ”جب میں اور مصباح الحق بہت زیادہ پھولوں کے ساتھ ائیرپورٹ سے گھرپہنچے، پی سی بی اور دیگر لوگوں کا بہت بہت شکریہ، جنہوں نے ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا۔“


اپنی جانب سے تو انہوں نے گرمجوشی ہی کہا مگر اس کیلئے وہ انگریزی کا لفظ (Warm) استعمال کرنے کے بجائے (worm) استعمال کر گئیں اور سب ہی جانتے ہیں کہ انگریزی میں (worm) کیڑے کو کہتے ہیں۔
اسی طرح انہوں نے ”بہت زیادہ پھولوں“ کی بات بھی کی اور اس کیلئے (Too many) لفظ استعمال کرنے کے بجائے (To many) لکھ دیا۔ اسی طرح انہوں نے ائیرپورٹ سے واپسی کا بتانے کیلئے (came back) کی بجائے (come back) استعمال کیا۔ عظمیٰ خان کا پیغام جیسے ہی منظرعام پر آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ’کچی‘ انگریزی کا ’از خود نوٹس‘ لیتے ہوئے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا اور ان کی فوری تصحیح شروع کر دی ۔ انگریزی چونکہ ہماری مادری زبان نہیں ہے اس لیے اس میں غلطی کے امکانات ہو سکتے ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کپتان کی اہلیہ کو بتا دیا کہ انہیں کون سے الفاظ استعمال کرنا چاہئیں  تھے۔

چیمپینز ٹرافی کے آغاز سے قبل اچانک ایک ایسا پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ طلب کر لیا گیا کہ بھارت تشویش میں مبتلا ہو گیا، یہ کون ہے اور اس کی کارکردگی کیا ہے؟ جان کر آپ انضمام الحق کا شکریہ ادا کریں گے

بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو عظمیٰ مصباح کا جینا ہی محال کردیا  لیکن چونکہ وہ کپتان مصباح الحق کی اہلیہ ہیں، شائد اس لئےکچھ  سوشل میڈیا صارفین نے اپنا ہاتھ بھی ”ہولا“ رکھا اور تصحیح کیساتھ ساتھ ’میٹھی میٹھی‘ باتیں ہی کیں۔ البتہ زیادہ تر لوگوں نے دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اچھے مستقبل کیلئے دعا بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا ”مبارک ہو لیکن مجھے اپنی تصیح بھی کرنے دیں۔۔۔ یہ Too  many ہوتا ہے، To  manyنہیں۔“

ایک اور صارف کو اس ٹویٹ کا خوب لطف آیا، اس نے لکھا ” کیڑوں نے بھی آپ کا استقبال کیا؟“

ایک اور صارف نے ان کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ”Came--- *Too--- *Warm*---“

ایک صارف نے تو مصباح الحق کو بال کٹوانے کا مشورہ دیدیا، اس نے لکھا ”برائے مہربانی مصباح الحق سے جلد از جلد بال کٹوانے کا کہیں۔“

ایک صارف نے تو انہیں فلموں میں اداکاری کا مشورہ دیدیا، اس کا کہنا تھا ”بڑے احترام کیساتھ یہ کہتا ہوں کہ آپ اداکاری کریں۔“

مزید :

کھیل -