’مجھے کالے جادو پر ایک کتاب ملی جس میں لکھا تھا اپنے بیٹے کو قربان کر دو تو یہ فائدہ ہو گا اس لئے میں نے 14 سالہ بیٹے کا گلہ کاٹ ڈالا ‘ کس فائدے کیلئے باپ نے یہ سفاک ترین کام کر ڈالا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

’مجھے کالے جادو پر ایک کتاب ملی جس میں لکھا تھا اپنے بیٹے کو قربان کر دو تو یہ ...
’مجھے کالے جادو پر ایک کتاب ملی جس میں لکھا تھا اپنے بیٹے کو قربان کر دو تو یہ فائدہ ہو گا اس لئے میں نے 14 سالہ بیٹے کا گلہ کاٹ ڈالا ‘ کس فائدے کیلئے باپ نے یہ سفاک ترین کام کر ڈالا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) کسی بھی انسان کیلئے اولاد سے بڑھ کر قیمتی سرمایہ کیا ہو سکتا ہے لیکن بھارت کے اس وحشی باپ کی حیوانیت کا اندازہ کیجئے جس نے اپنے مالی و گھریلو حالات بہتر کرنے کیلئے اپنے ہی نو عمر بیٹے کا سر کاٹ ڈالا۔ 

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے 38سالہ شخص رن وجے بھارتی کے حالات ایک عرصے سے خراب تھے۔ اسی پریشانی کے دور میں ایک روز اس کا جانا اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں ہوا جس کے گھر میں پڑی کالے جادو کی ایک کتاب اس کے ہاتھ لگ گئی۔ رن وجے نے اس کتاب میں پڑھا کہ کس طرح کالے جادو کے عملیات کے ذریعے کسی بچے کی قربانی دیتے ہوئے مالی حالات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ بدبخت شخص نے کتاب میں لکھی گمراہ کن باتوں پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ شیطانی عملیات کے مطابق حالات بہتر کرنے کے لئے انسانی قربانی دینا ضروری تھا، اور شیطان صفت باپ کو اس قربانی کیلئے اپنا نوعمر بیٹا ہی نظر آیا۔

وہ بہانے سے اپنے 14 سالہ بیٹے کو اپنے گاﺅں کے باہر واقع قبرستان کے قریب لے گیا اور وہاں لیجا کر تیز دار چھری سے اس کا سر کاٹ دیا۔ وہ لڑکے کی لاش کو وہیں دبا کر گھر واپس آگیا لیکن کچھ دن بعد ہی اس کے لرزہ خیز جرم کا پول کھل گیا۔ قبرستان کے قریب دبائی گئی لڑکے کی لاش بھی برآمد کر لی گئی۔ سفاک شخص کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور اب اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -