عمران خان کی شان

عمران خان کی شان
عمران خان کی شان

  

بہت دنوں سے سوچ رہا تھا کہ سوشل میڈیا پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسے کے بعد اکثر جیالے کہتے نظر آتے ہیں کہ جلسہ لاہور میں تھا، کراچی میں تھا، کھاریاں میں تھا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تھا، غرض پاکستان میں جہاں کہیں پر بھی ہو اس شہر کے عوام 20 فیصد اور تعداد خصوصاً کے پی کے کی ہوتی ہے۔

کیا یہ ایک شہر سے اتنے لوگ بھی اکٹھے نہیں کر سکتے کہ ان کے جلسے میں خصوصاً اسی شہر کا عکس نظر آئے تو میری ان تمام سے التجا ہے بلکہ گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ کرتے چلے جائیں کیونکہ عزت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اگر اللہ چاہے کسی کو عزت دینا تو کوئی ذلت نہیں دے سکتا اور اگر اللہ عمران کو اتنی عزت سے نواز رہا ہے تو اللہ کی کرم نوازی ہے۔

اب آ جاتے ہیں سوشل میڈیا پر متحرک جیالوں کی طرف، تو میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ اگر لوگ کے پی کے سے پنجاب یا سندھ، بلوچستان کے ہر شہر میں عمران خان کے جلسہ میں شرکت کرتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان ایک صوبے یا شہر نہیں بلکہ پورے پاکستان کی آواز ہے، لوگ عمران خان سے محبت کرتے ہیں۔

لوگ اگر اپنے شہر، گھر چھوڑ کر کسی دوسرے شہر جاتے ہیں تو جس طرح یہ ملک اس خطے میں بسے پاکستانیوں کا ہے تو اس کا ذرہ ذرہ بھی پاکستانیوں کا ہے وہ جہاں بھی جائیں ایک گھر سے دوسرے گھر اور وہ بھی اس دھرتی ماں کی ترقی کے لئے۔

اپنے لیڈر کی ایک آواز پر نکل پڑتے ہیں کیونکہ انقلاب لانے کے لئے گھروں سے نکلنا پڑتا ہے اور جب گھروں سے نکلتے ہیں تو ملک و قوم کے لئے نکلتے ہیں۔

گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب کو دعوت دینا کہ آئیں اور کے پی کے میں آ کر کام کریں، میں کوئی نوازشریف نہیں جو شور مچاتا پھروں گا۔ قابل تحسین ہے کیونکہ ایسی بات وہی شخص کر سکتا ہے جس کو اپنے آپ پر، اور اپنی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہو۔

جس نے کبھی کرپشن تو دور کی بات ایک روپے کی ہیر پھیر نہ کی ہو، لوگوں کی صحت، تعلیم کی فکر ہو، ملک میں سرمایہ کاری لانے کی فکر ہو اور یہی نہیں اپنے 5 سالہ اقتدار میں پی ٹی آئی نے عمران خان کے جس ایجنڈے پہ کام کیا وہ اس میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔ صحت، تعلیم، پولیس کی کارکردگی باقی تمام صوبوں کی نسبت بہت اچھی ہے۔

پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دے، ایسے شخص کا دوسروں کی خوشنودی حاصل کرنا ان کی ہمدردی حاصل کرنا صرف اور صرف اپنی رقم، کاروبار بچانے کے لئے ایسا کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

اسی لئے عمران خان دلوں کی دھڑکن، ہر پاکستانی کی امید، صادق اور امین قرار پانے والے عمران خان نوازشریف و شہبازشریف اور ان کے خاندان کی کرپشن بے نقاب کر رہے ہیں اور اسی طرح کرتے رہیں گے۔

مزید :

رائے -کالم -