شہد روزہ داروں کے لئے بہترین تحفہ

شہد روزہ داروں کے لئے بہترین تحفہ
شہد روزہ داروں کے لئے بہترین تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اس سال رمضان المبارک کا مقدس مہینہ گرمی کے موسم میں آرہا ہے ۔گرمی میں روزہ رکھنا واقعی بہت مشکل کام ہے ،لیکن بندہ مومن کے لئے ہر حال اور ہر موسم میں اللہ ورسول ﷺ کی اطاعت وفرمانبرداری لازم ہے ۔

اللہ نے سخت موسم میں عبادت کا حکم دینے کے ساتھ اپنے بندوں کو بہت سی ایسی نعمتیں بھی عطا فرمادی ہیں جو سخت موسم میں عبادت میں معاون و مدد گار ہوتی ہیں۔ جیسا کہ شہد کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بیش بہا نعمت عطا فرمائی ہے ۔

گرمی کے موسم میں روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں پانی اور انرجی کی شدید کمی ہو جاتی ہے ۔شہد فوری انرجی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ شہد میں فرکٹوز ،سکروز اور گلوکوز مناسب مقدارمیں پائی جاتی ہیں۔

یہ تمام Sugar ، زبان سے Touch ہوتے ہی جسم کو توانائی فراہم کرنا شروع کر دیتی ہیں ۔اس کے علاوہ شہد میں 18% تک Moist ہوتی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو کسی حد تک پورا کرتی ہے۔

مزید براں شہد میں پروٹین ، وٹامنز ، معدنیات جیسا کہ کیلشیم ، میگنیشیم،آئرن آئیوڈین ، زنک ، پوٹاشیم ، سلفر ، کرومیم جیسے بے شمار قیمتی اور اہم مرکبات پائے جاتے ہیں۔
اگر آپ سحری کے وقت شہد پانی، دودھ یا دہی میں ملا کر یا ویسے ہی کھا لیں تو اس سے روزہ میں آپ کو پیاس کم لگے گی ۔ شہد طاقتور مرکب ہونے کی وجہ سے جسم کو روزہ میں توانائی فراہم کرے گا، جس سے آپ کو حالت روزہ میں بھوک اورنقاہت کا احساس نہیں ہوگا ۔

اگر افطاری کے وقت شہد کا شربت بنا کر استعمال کریں گے تو یہ آپ کے لئے دنیا کا سب سے طاقتور انرجی ڈرنک ہوگا ۔ شہد کا شربت روزہ کی وجہ سے ہونے والی انرجی کی کمی کو فوراََبحال کرے گا ۔

پیاس کی شدت کو ختم کرے گا۔جسم کو کاربو ہائیڈریٹس ، پروٹین ،وٹامنز اور معدنیات فراہم کرے گا ۔یہ چیزیں بیک وقت سوائے شہد کے کسی اور چیز میں موجود نہیں ہیں جب یہ تمام مرکبات شہد کی وجہ سے آپ کے جسم میں پہنچیں گے تو آپ کو سخت گرمی میں روزہ محسوس نہیں ہوگا ۔

شہد اپنی بے شمار خوبیوں کی وجہ سے بطور خوراک اور دوائی استعمال ہوتا آرہا ہے ۔ سخت گرمی میں روزہ افطار کرنے کے بعد سوائے پانی پینے کے اور کچھ کھانے کو دل نہیں کرتا ،جس سے کمزوری لاحق ہوتی ہے اور دو چار روزوں کے بعد بہت سے لوگ روزہ رکھنا چھوڑ دیتے ہیں۔

اگر آپ افطاری کے وقت شہد کا شربت استعمال کریں گے تو یہ شربت کے ساتھ غذا کا کام بھی دے گا اور آپ کو کمزوری لاحق نہیں ہونے دے گا۔ شہد کے باقاعدہ استعمال سے آپ بآسانی سارے روزے رکھ سکیں گے ۔انشاء اللہ تعالیٰ۔

شہد کھانا سنت نبوی ﷺ بھی ہے ۔ احادیث میں یہ بات آئی ہے کہ حضور پاک ﷺ صبح نہار منہ اور عصر کے وقت شہد استعمال فرمایا کرتے تھے ، جس چیز کو سرکارِ دوعالم ﷺ نے پسند فرمایا ہو اس کی خوبیوں اور فوائد میں کیا شک ہو سکتا ہے ؟ حضور ﷺ کی پسند یدہ چیز کا استعمال سراسر حکمت اور دانائی ہے۔

رمضان میں افطاری کے وقت شربت کا استعمال بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ مشروبات میں عام طور پر چینی استعمال کی جاتی ہے۔ بین الاقوامی تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ سفید چینی ایک زہر ہے، جس کے استعمال سے شوگر،بلڈ پریشر ، ہارٹ اٹیک اور دیگر خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔
اگر آپ ان بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس سفید زہر (یعنی چینی) سے بچانا چاہتے ہیں تو اس رمضان میں شہد کا شربت بنا کر استعمال کریں ۔اس سے سنت نبوی ﷺ کی پیروی کا ثواب بھی ملے گا اور طبی و جسمانی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

مزید :

رائے -کالم -