امریکا میں گندم، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک(اے پی پی) امریکا میں گندم، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ دنوں کے دوران خشک موسم کی پیش گوئی کے باعث فصل کو نقصان کے خدشات ہیں۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل ریڈ ونٹر ویٹ کے جولائی کے لیے سودے 15 سینٹ بڑھ کر 5.12 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے جولائی کے لیے سودے 6.75 سینٹ بڑھ کر 4.02 ڈالر فی بشل طے پائے۔
سویا بین کے جولائی کے لیے سودے 0.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 9.95 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔