ایران کے راستے ہونے والی سمگلنگ کی روک تھام کی جائے‘ تیمورملک

ایران کے راستے ہونے والی سمگلنگ کی روک تھام کی جائے‘ تیمورملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صنعتکار رہنماء و لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ای سی ممبر تیمور علی ملک نے کہا کہ ہے کہ حکومت ایران کے راستے ہونے والی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے کیونکہ پاک ایران بارڈر کے ذریعے ہونے والی سمگلنگ کی وجہ سے مقامی انڈسٹری کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت غیر قانونی راستے سے آنے والے سمگل شدہ مال سے شہر کی مارکیٹیں بھری پڑی ہیں ، بارڈرز سے مارکیٹوں تک آنے والا سمگلنگ کا مال بغیر ملی بھگت کبھی بھی نہیں پہنچ سکتا ،جب تک متعلقہ محکموں کے افراد کا تعاون اور افسران کی آشرباد شامل نہ ہو۔انہوں نے محکمہ کسٹم پر زور دیا ہے کہ بارڈر پر ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے اور سمگلنگ کے حوالے سے بارڈر پر سختی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سمگلنگ ہو کر آنے والے اشیاء کو روکا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کی وجہ سے سالانہ اربوں روپے قومی خزانہ میں جانے کی بجائے سمگلنگ مافیا کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر متعلقہ محکموں میں چھپی ہوئی کالی بھیٹروں کو نکا لا جائے تو سمگلنگ پر قابوپایا جا سکتاہے ۔

مزید :

کامرس -