پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے 9 مہینوں میں ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2018کے دوران ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی پیداوارمیں 45.33فیصد اضافہ ریکارٖڈ کیاگیا۔اس عرصہ میں ملک میں 377ملین لیٹرپیٹرول کی پیداوارحاصل کی گئی۔پیٹرولئیم مصنوعات کی دوسری بڑی بڑھوتری لیکوئیفائیڈ پیٹرولئیم گیس کے شعبے میں ریکارڈ کی گئی، جولائی سے لیکرمارچ 2018کے دوران ملک میں میں 517ملین لیٹر مائع گیس کی پیداوار حاصل ہوئی، اس شعبے میں اضافے کی شرح 44.93فیصد ریکارڈ کی گئی۔مالی سال کے 9مہینوں میں ڈیزل کی پیداوارمیں 28فیصد اورموٹرسپرٹ کی پیداوارمیں 18.65فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید :

کامرس -