رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات 10.18فیصد بڑھ گئیں

رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات 10.18فیصد بڑھ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں سمندری خوراک کی برآمدات میں 10.18فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک سمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 264.188ملین ڈالرزکازرمبادلہ کمایا جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.18فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں پاکستان کو سمندری خوراک کی برآمدات سے 239.788ملین روپے کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اس عرِصہ کے دوران سی فوڈ کی برآمدات میں 22فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔فروری کے مہینے میں سمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 34.55ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا۔

مزید :

کامرس -