پاکستان میں انار کی سالانہ پیداوار ساڑھے 6ہزارٹن تک پہنچ گئی
قصور(اے پی پی )پاکستان میں انار کا زیرکاشت رقبہ 13493ہیکٹرزاور سالانہ پیداوار ساڑھے 6ہزارٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ باغبان بیدانہ‘میٹھا‘ قندھاری‘ جھالاری‘ ترش‘علی پوراقسام کا انارکاشت کرکے شاندار فصل حاصل کرسکتے ہیں۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ 100گرام انار میں70گرام کیلوریز‘6.1گرام وٹامن سی‘3ملی گرام کیلشیم‘17.17گرام کا ربوہائیڈریٹ‘09.30ملی گرام آئرن‘8ملی گرام فاسفوررس‘ 0.12ملی گرام زنک‘ 259ملی گرام پوٹاشیم‘3ملی گرام میگنیشیم‘0.6ملی گرام فائبرہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انارکی زیادہ ترکاشت لورالائی‘قلات‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ڈیرہ اسماعیل خان‘تحصیل علی پور ضلع مظفرگڑھ‘ مری‘چوآسیدن شہ‘ کشمیرمیں کی جاتی ہے تاہم یہ دیگر علاقو ں میں بھی آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ انارکو تازہ حالت میں سمیت خشک کرکے اناردانے کی صور ت میں بھی استعمال کیاجاتاہے۔
انہوں نے بتایا کہ انار دانتوں‘گلے ‘پیٹ کی کئی امراض سمیت ملیریا‘ ٹائیفائیڈبخار‘دل ‘معدے کی بیماریوں میں بھی انتہائی اکثیرثابت ہواہے۔
lh/skr/rmq 1118