بالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوئی مگر معذرت کر لی :شبیر جان

بالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوئی مگر معذرت کر لی :شبیر جان
بالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوئی مگر معذرت کر لی :شبیر جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ میں نیکی کر کے بھول جاتا ہوں ،مجھے اپنی کوئی بھی نیکی یاد نہیں ،میں نے کبھی نیکی کر کے کسی سے صلے کی توقع نہیں رکھی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انجانے میں سب سے زیادہ اپنی اہلیہ کا دل توڑ دیتا ہوں اور احساس ہونے پر اسکا مداوا بھی کر لیتا ہوں۔ میری بیوی گھر میں جو بھی کھانا بناتی ہیں وہ خاموشی سے کھا لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ سے کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے مگر میرے لیے اپنا ملک سب سے پہلے ہے اور اس لیے میں نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ہر وہ اداکار پسند ہے جو اپنے کردار میں ڈوب کر حقیقت کا رنگ بدل دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے آنے والے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انکو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ جب وہ سینئرز میں شمار ہوں تو اپنے جونیئرز کو ضرور کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچائیں ۔

مزید :

کلچر -