مدینہ منورہ، ہسپتال ملازم کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والا مقامی شہری گرفتار

مدینہ منورہ، ہسپتال ملازم کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والا مقامی شہری گرفتار
مدینہ منورہ، ہسپتال ملازم کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والا مقامی شہری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ منورہ میں سکیورٹی حکام نے نجی ہسپتال میں طبی عملے کے ایک اہل کار کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والے شخص کوگرفتار کر لیا۔ مذکورہ شخص جرم کے ارتکاب کے بعد فرار ہو گیا تھا۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایک شخص نے ہسپتال کی لابی میں داخل ہو کر کاؤنٹر ڈیسک کا رخ کیا اور وہاں بیٹھے ہوئے ایک اہلکار پر نوکیلی چیز سے پے درپے وار کیے۔ اس کے نتیجے میں نشانہ بننے والے اہلکار کے ہاتھ سے خون بہہ کر زمین پر گرنے لگا۔ اس دوران دیگر افراد نے اہل کار کو حملہ آور کے چنگل سے چھڑایا۔ادھر سعودی وزارت صحت نے باور کرایا کہ وہ سیکیورٹی حکام اور مذکورہ نجی ہسپتال کے ساتھ اِس حملے کا جائزہ لے رہی ہے تا کہ طبّی پیشہ ور کو نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف سخت ترین سزا کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

عرب دنیا -