نائلہ جعفری کی صحت میں بہتری آنے لگی

نائلہ جعفری کی صحت میں بہتری آنے لگی
نائلہ جعفری کی صحت میں بہتری آنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ نائلہ جعفری کی صحت میں بہتری آنے لگی ، پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نائلہ جعفری گزشتہ ڈیڑھ سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔ مگر اب علاج کے بعد انکی صحت میں بہتری آئی ہے اور انکے علاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اس حوالے سے نائلہ جعفری نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔انہوں نے کہا کہ صحت خدا کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس کے احساس بیماری کے بعد شدت سے ہوا ۔ میری دعا ہے کہ خدا کی ذات تمام بیماروں کو شفاء عطاء فرمائے۔

مزید :

کلچر -