فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کا ٹائٹل ٹریک ’’ویرے ‘‘ ریلیز
لاہور(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہاؤسز بالا جی موشن پکچرز اورا نیل کپور پروڈکشنزکے اشتراک سے بننے والی پہلی فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ کا میوزک کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ، فلم کی پروڈکشن ٹیم نے ابتدائی دو گیتوں ’’ تعریفن ‘‘ اور ’’ بھنگڑا تاں سجدا‘‘ کو ملنے والے شاندار رسپانس کے بعد فلم کا ٹائٹل ٹریک ’’ ویرے‘‘ بھی ریلیز کردیا گیاہے جسے فلمی حلقوں نے’’ فرینڈشپ اینتھم آف دا ائیر‘‘ قرار دے دیا ہے۔ گیت میں چار سہیلیوں کی باہمی دوستی ، طنزو مزاح اور سوشل لائف کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے جبکہ گیت کی ہائی پچ موسیقی اور مترنم شاعری بھی سننے والوں کی فوری توجہ حاصل کر لیتی ہے۔ یکم جون کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنے والی فلم کا میوزک چار موسیقاروں شاشاوت سچ دیو، وشال مشرا، کرن اور وائٹ روز نے مل کر ترتیب دیا ہے جبکہ خواتین فنکاراؤں کے علاوہ ویویک مشران ، منوج پہوااور سومیت ویاس نے فلم میں اہم کردار ادا کئے ہیں۔ ڈائریکٹر شاشانکا گھوش کے مطابق ’’ ویرے دی ویڈنگ ‘‘ نوجوان لڑکیوں کے موضوعات پر بننے والی ایک منفرد فلم ہے جو چار سہیلیوں کی دوستی ، پیار اور شادی کے باعث باہمی رشتوں میں آنے والے نشیب و فراز کو بہترین اندازمیں شائقین کے سامنے پیش کرے گی۔