جلد ایک نیا سٹیج پلے پیش کرونگا:سہراب افگن

جلد ایک نیا سٹیج پلے پیش کرونگا:سہراب افگن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکاراور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘ اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائیں گی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ میں آج کل میں اپنے نئے پراجیکٹس میں مصروف ہوں لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے ہے۔سہراب افگن نے مزید کہا کہ میں بہت جلد ایک نیا سٹیج پلے پیش کرنے جا رہا ہوں جس کہانی حساس معاشرتی موضوع پر مبنی ہوگی۔
اس سٹیج پلے میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -