جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 32رنز سے ہراکرٹی20 سیریزبھی اپنے نام کرلی

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 32رنز سے ہراکرٹی20 سیریزبھی اپنے نام کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بلوم فونٹین(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20ویمنز کرکٹ میچ میں 32رنز سے ہراکرتین میچوں کی سیریز2-0سے اپنے نام کرلی۔پہلے کھیل کرجنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے۔سن لیوس 71اور نیکرک نے 66رنزبنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اور پانا گھوش نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ہدف کاتعاقب کرتے بنگلہ دیشی ٹیم 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 137رنز بناسکی۔شمیم سلطانہ 50رنز بناکرنمایاں رہیں۔جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل نے 2 جبکہ ایک ایک وکٹ آیابونگا اور میری نے حاصل کی۔