فرانس کے ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان، مارشل اور لیکازٹ ڈراپ
پیرس( نیٹ نیوز)فرانس نے آئندہ ماہ شیڈول فٹبال ورلڈ کپ کے لیے اپنے 23رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور حیران کن طور پر انتھونی مارشل اور الیگزینڈر لیکازیٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔مارشل انگلش پریمیر لیگ کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر ، لیکازیٹ آرسینل کے فارورڈ ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ بنانے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا اور ان کے اخراج پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔ورلڈ کپ 2018 کیلئے سکواڈ میں گول کیپر ،ہوگو ایل لورس، اسٹیو منڈانڈا، الفونسو ایریولا ،دفاعی کھلاڑی ،لوکاس ہرنینڈز، پریسنل کم پیمبے، بنجامن مینڈی، بنجامن پیورڈ، ایڈل رامی، ڈبرل سدیبی، سیمیول امتیتی اور رافیل ورین ،مڈفیلڈر ، این گولو کانٹے، بلیس مٹوئڈی، اسٹیون این زونزی، پال پوگبا اور کورینٹن تولیسو ،فارورڈ ،عثمان ڈیمبیلے، نبیل فکیر، اولیور جیروڈ، انٹوئن گریزمین، تھامس لیمار، کے لیان ایم باپے اور فلورین تھاوین شامل ہیں ۔