کیلیفورنیا سائیکلنگ،کولمبیا کے ایگان نے چھٹا مرحلہ جیت لیا
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) امریکہ میں جاری کیلی فورنیا سائیکلنگ چیمپئن شپ چھٹے مرحلے میں کولمبیا کے سائیکلسٹ ایگان برنال نے شاندار پرفارمنس دکھا کر جیت اپنے نام کر لی۔کیلیفورنیا میں سایئکلنگ کے دلچسپ مقابلے جاری، ایونٹ کے چھٹے مرحلے میں رائیڈرز نے خوب مہارت دکھائی، ایک دوسرے پر برتری کیلئے کی جان لگا دی تاہم کولمبیا کے رائیڈر ایگان برنال نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ایگان برنال نے 122کلو میٹر کا فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے نہ صرف چھٹی اسٹیج اپنے نام کی بلکہ پیلی جرسی پر بھی قبضہ جما لیا۔