ویویانی نے اٹالیا سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ جیت لیا
روم (نیٹ نیوز) اٹالین سائیکلسٹ ایلیا ویویانی گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا 13 واں مرحلہ جیت لیا، برطانوی سائیکلسٹ سیمن یاٹس کا مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے۔ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کے 13ویں مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم میزبان ملک کے سائیکلسٹ ویویانی نے انتہائی مہارت اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 56 منٹس اور 25 اسیکنڈز میں طے کر کے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، یہ ان کی رواں ریس میں تیسری فتح ہے، آئرلینڈ کے ثام بینٹ دوسرے اور ہالینڈ کے ڈینی وان تیسرے نمبر پر رہے، برطانیہ کے سیمن یاٹس کی 55 گھنٹے 54 منٹس اور 20 سیکنڈز کے ساتھ مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے۔