سری لنکن کرکٹ بورڈ کے انتخابات 31 مئی کو ہوں گے
کولمبو(آئی این پی ) سری لنکن وزارت کھیل نے اٹارنی جنرل ڈیپارٹمنٹ حکام سے مشاورت کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ کو انتخابات کی اجازت دے دی، انتخابات 31 مئی کو ہوں گے۔ سری لنکا کرکٹ نے ابتدائی طور پر 19 مئی کو انتخابات کا اعلان کر رکھا تھا ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت کھیل نے انتخابات کی اجازت دے دی ہے اور اب انتخابات 31 مئی کو ہوں گے۔