ایلینا سویتلانہ اٹالین اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ایلینا سویتلانہ اٹالین اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (نیٹ نیوز) یوکرین کی سٹار کھلاڑی ایلینا سویتلانہ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ اٹالین اوپن کے سلسلے میں ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے سیمی فائنل میں یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ایستونین کھلاڑی آنیٹ کونتاویت کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنلسٹ کی فاتح کھلاڑی سے ہو گا۔دوسری جانب بربورا سٹرائیکووا اور ہلاواکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی ویمنز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں سٹرائیکووا اور ہلاواکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی گرونفلڈ اور ان کی امریکن جوڑی دار اٹاوو کو 6-2 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔