شمالی کوریا کی سلامتی بارے صدر ٹرمپ کا بیان خوش آئند ہے:ترجمان چینی وزارت خارجہ 

شمالی کوریا کی سلامتی بارے صدر ٹرمپ کا بیان خوش آئند ہے:ترجمان چینی وزارت ...
شمالی کوریا کی سلامتی بارے صدر ٹرمپ کا بیان خوش آئند ہے:ترجمان چینی وزارت خارجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی )چین کی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ چین شمالی کوریا کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی اظہار آمادگی کا خیر مقدم کرتا ہے اور فریقین کو زور دیتاہے کہ وہ جزیرے کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔
ٖغیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیانگ یانگ کی طرف سے بے مثال سربراہی کانفرنس کے انعقاد کو ختم کرنے کی دھمکی دینے کے بعد شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ۔اُن کو یہ کہہ کر خوش کرنے کی کوشش کی کہ کسی بھی معاہدے میں کم کی سلامتی کی ضمانت دی جائیگی اور ان کے ملک کو لیبیا کے رہنماء معمر قذافی جیسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔بشرط کے یہ معاہدہ طے نہیں پاتا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے پریس کانفرنس میں ٹرمپ کی طرف سے حالیہ بیان کو سراہا ترجمان نے کہا کہ سلامتی جزیرہ کے مسئلے کا بنیادی حصہ ہے اور سلامتی بارے شمارلی کوریا کے خدشات کا غیر ایٹمی علاقہ قرار دینے کے عمل کے دوران ازالہ کیا جانا چاہیے۔