سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں کے دورے کئے

سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں کے دورے کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب خر م آغا اور ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے شادمان اور چونگی دوگیج رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے علاوہ سٹالز پر رکھی اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب خر م آغا اور ڈی سی لاہور سمیر احمد سید رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا کے سٹالز پربھی گئے اور وہاں پر چینی اور آٹا کے بیگز کا وزن چیک کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب خر م آغا اورڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہاکہ شہر بھر کے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کی سپلائی مسلسل جاری ہے اور رمضان بازاروں میں ہر چیز وافر مقدار میں موجود ہیں اور شہری رمضان بازاروں سے مستفید ہورہے ہیں۔ دوسری جانب ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی حد ود میں موجود رمضان بازاروں کادورہ کیا۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے رمضان بازاروں میں مختلف سٹالز پر جاکر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے شہر میں ہونے والی بارش کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں میں نکاسی آب کو یقینی بنائیں اور کسی بھی رمضان بازار کے ارد گرد بارشی پانی کھڑا نہ ہو تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔