مسلم لیگ(ن) نے وعدوں کو 100فیصد پورا کیا،حنا پرویز بٹ

مسلم لیگ(ن) نے وعدوں کو 100فیصد پورا کیا،حنا پرویز بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے تقدس میں جھوٹ اور الزام تراشی بند کر دینی چاہیے۔گیارہ ماہ ہم ایک دوسرے پر بہتان تراشی کرتے رہتے ہیں۔اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتے تو پروپیگنڈے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹرز کے مسائل حل کریں نہ کہ وہ مخالفین کی مخالفت میں اپنے ووٹرز کو بول جائیں؂


اگر ہم ووٹرز کو اہمیت اور عزت نہیں دینگے تو آئندہ ہم کس منہ سے ان کے پاس ووٹ مانگنے جائیں گے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کو سو فیصد پورا کیا ہے۔پنجاب میں ان پانچ سالوں میں سب سے زیادہ نئے ہسپتال اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔