مسلم لیگ (ن) کو ملک بھر سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،مہر واجد

مسلم لیگ (ن) کو ملک بھر سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،مہر واجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 126کے مرکزی رہنما مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آنے والے الیکشن میں ملک بھر سے شکست کھا کر ماضی کا حصہ بن کررہ جائے گی (ن) لیگ کو اپنی عوام دشمن پا لیسوں پر پوری قوم سے معافی مانگنا ہو گی اور قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا بھی حساب دینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں نواز شریف جیل گئے تو ہمدردی نہیں ملے گی، الٹا بچی کچھی پارٹی بھی ادھر ادھر چلی جائے گی، منتخب عوامی نمائندے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے نواز شریف نیب کو دباؤ میں لا رہے ہیں۔
مہر واجد