ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کا دورہ ریلوے سٹیشن،سہولیات کا جائزہ لیا
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عبدالحمید رازی کی خصوصی ہدایت پر لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے سٹیشن پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ خاص طور پر حال ہی میں مسافروں کی سہولت کیلئے سٹیشن پر نجی کمپنی کے تعاون سے لگائے گئے موبائل چارجنگ پوائنٹس اور انڈسٹریل فینز کی کارکردگی اور افادیت کا جائزہ لیا گیا۔ اس ضمن میں ڈی ایس ریلوے لاہور نے متعلقہ افسران اور حکام کو خصوصی احکامات بھی دیئے۔ اس موقع پرڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور سید علی رضوان رضوی، ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور غلام فرید اور دیگر ریلوے حکام بھی ڈی ایس ریلوے لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کے وژن کے مطابق ریلوے کی طرف سے مسافروں کو لاہور ریلوے سٹیشن پر دستیاب سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ ریل کا سفر مسافروں کیلئے محفوظ اور آرام دہ بنایا جا سکے۔
ریلوے