باغبانپور ہ، سوتیلی ماں کا 14 سالہ بیٹی پرزنجیروں کے ساتھ باندھ کر تشدد
لا ہور (خبر نگار) باغبانپور ہ کے علاقہ میں سوتیلی ماں کا 14 سالہ بیٹی پرزنجیروں کے ساتھ باندھ کر بہیمانہ تشدد، اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کو بازیاب کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں محمود بوٹی کے علاقہ میں سوتیلی ماں اپنی 14 سالہ بیٹی سحرش کو زنجیروں کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشا نہ بناتی تھی۔ گزشتہ روز لڑکی کی چیخ پکارسن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دے دی جس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو بازیاب کروا کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔