کاہنہ تیز رفتار ڈالے نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو روندڈالا بچہ جاں بحق ، باپ شدید زخمی
لاہور(خبرنگار) کاہنہ کے علاقہ میں تیز رفتار شاہ زور ڈالے کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوارباپ بیٹے کو کچل دیاجس کے باعث موٹرسائیکل پر سوار 7سالہ فیضان موقع پر جاں بحق جبکہ اُس کا والدشدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کے خلاف راہ گیروں نے شدید احتجاج کیا اور فیروزپورروڈ بلاک کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ فیروزپورروڈ کا رہائشی شیر اکمل اپنے سات سالہ بیٹے فیضان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار شاہ زور ڈالے نے کے ڈرائیور نے باپ بیٹے کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں سات سالہ فیضان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اُس کا والد شدید زخمی ہوگیاجبکہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف راہ گیروں نے فیروزپور روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور مظاہرین نے احتجاج کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے فیروزپور روڈ پر ٹریفک بحال کرادی اور کم سن فیضان کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔