مغلپورہ ، لین دین کے تنازع پر دو تاجر گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ کاتبادلہ
لا ہور (خبر نگار)مغلپورہ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر دو تاجر گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 3افراد کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ میں پرانی موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کرنے والے دو تاجروں کے درمیان 2ہزار روپے کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا ،موقع موجود افراد نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر 3افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔