پولیس نے خطر ناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آ باد پو لیس نے خطر ناک، ڈکیت گینگ کے سر غنہ علی شہباز سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر تے ہوئے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن پو لیس کے حوالے کر دیا ،درجنوں واردتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ مصطفی آ باد ایس ایچ او غلام عباس نے بھاری نفری کے ساتھ چھا پہ مار کر خطر ناک ڈاکووءں کے سر غنہ علی شہباز اور فر قان سمیت 2ملزمان کو گر فتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور اسلحہ بر آ مد کر تے ہوئے انویسٹی گیشن پو لیس کے حوالے کر دیا ہے دوران تفتیش ملزمان نے درجنوں وار داتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔