ٹریفک فورس کے کانسٹیبل سے ایس پی تک کو نقد انعامات اور اسناددینے کا فیصلہ

ٹریفک فورس کے کانسٹیبل سے ایس پی تک کو نقد انعامات اور اسناددینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کر ائم رپو رٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمدنے ٹریفک فورس کی ویلفیئر اورحوصلہ افزائی کے لئے ایک اور احسن قدم اٹھایا۔رمضان المبارک میں شہریوں کی خدمت،محنت ،لگن اور اچھی ڈیوٹی کر نے والے کانسٹیبل سے ایس پی رینک کے افسران و اہلکاروں میں نقد انعام اور تعریفی اسنا د تقسیم کی جائیں گی۔ہر ٹریفک سیکٹرسے دودو ٹریفک وارڈنز،کانسٹیبل،لیڈی ٹریفک وارڈنز،لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ اورسینئر ٹریفک وارڈنز کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد،جبکہ انسپکٹرز کو دس ہزار اور ڈی ایس پی رینگ کے آفیسر کو بیس ہزارروپے نقد اور تعریفی سند یں جائیں گی۔سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے مختلف اصول وضع کئے گئے ہیں اور اس ضمن میں ہر سرکل کی سطح پرڈویژن افسران کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو کانسٹیبل سے لیکر ڈی ایس پی رینک تک انعام کے حقداروں کا تعین کرے گی۔انعام پانے والوں کو بیسٹ وارڈن،بیسٹ لیڈی وارڈن،بیسٹ ٹریفک اسسٹنٹ،بیسٹ انسپکٹر اور بیسٹ ڈی ایس پی کے القابات بھی دئے جائیں گے۔رائے اعجاز احمد نے کہاکہ شہریوں سے خوش اخلاقی اور اچھے ٹرن آؤٹ کیساتھ فرائض سرانجام دینے والوں کو ترجیح دی جائے گی، وقت کی پابندی اور شہریوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے والے بھی اس انعام کے حقدار ہونگے۔

مزید :

علاقائی -