افغانستان ، کرکٹ اسٹیڈیم میں دہشتگردوں کا حملہ ،10افراد جاں بحق ، 49زخمی
جلال آباد(آئی این پی)افغان کرکٹ اسٹیڈیم پر دہشت گردانہ حملے میں10 افراد جاں بحق اور49 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹ اسٹیڈیم پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں دس افراد ہلاک جب کہ دیگر 49 زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مشرقی افغان شہر جلال آباد میں یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے اس وقت کیا گیا، جب یہاں رمضان کپ کے سلسلے میں ایک میچ جاری تھا اور اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا۔ حکام کے مطابق اس حملے میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔ فی الحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث نہیں ہیں۔