جلد گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ہم جلد گرے لسٹ سے نکل جائیں گے ہم اپنی کوشش کررہے ہیں جتنا بہتر کیا جا سکتا ہے کر لیں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایکشن پلان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پاکستان کو پریشر میں ڈ النا چا ہ رہے ہیں ایشیاء پیسفک گروپ کو ہم نے رپورٹ بھجی تھی ہماری رپورٹ پر ان کی جانب سے ایکشن پلان بھیجا گیا جس پر بات چیت ہو گی ہمیں ایسے بینچ مارک دیئے جارہے ہیں جو دو تین ماہ میں نافذ نہیں ہو سکتے ہم نے نیکٹا اور دیگر اداروں کو متحد کیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اب خود سے دباؤ بڑھا رہا ہے امریکہ جو کچھ کہہ رہا ہے اس سے ہم اگلے پندرہ بیس سال سے جنگ میں چلے جائیں گے ہم اپنی کوشش کررہے ہیں کہ جنتا بہتر کیا جا سکتا ہے کر لیا ہم دنیا سے خود کو الگ تھلگ نہیں کر سکتے دنیا کے ساتھ چلنا ہے ایف اے ٹی ایف میں ہماری شنوائی زیادہ اچھی نہیں ہے۔