عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان نے قصور ویڈیو اسکینڈل کیس پر سماعت کی۔ ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی آواز کے ٹیسٹ کی رپورٹ کے لئے چنددن کا وقت دیا جائے۔ عدالت نے ایف آئی تفتیشی افسر کی استدعا منظورکرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ۔ملزمان کے خلاف قصور ویڈیو سکینڈل کا مقدمہ تھانہ گنڈاسنگھ قصور میں درج ہے۔ملزمان حسیم عامر، نسیم شہزاد اور یحییٰ کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا۔یادرہے کہ ملزموں کو قصور ویڈیو سکینڈل کے تین کیسوں میں عدالت پہلے بھی سزا سنا چکی ہے۔