بارودی مواد برآمدگی کیس میں دو مجرموں کو 14،14سال قید کی سزا کا حکم
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملوث دو مجرموں کو 14،14سال قید کی سزا کا حکم جاری کر دیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان نے بارودی مواد برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزموں سے ایک ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا اور ملزموں نے تفتیش میں مزید انکشافات بھی کئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ داؤد خان اور امجد خان سے دوران تفتیش ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ،عدالت ملزموں کو قانون کے مطابق سزا کا حکم جاری کرے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرموں کو مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے۔