بھکھٹی پاور پلانٹ کے آخری یونٹ کا افتتاح ، ہماری کوششوں سے ملک پر چھاپے اندھیرے چھٹ رہے ہیں ، شہباز شریف

بھکھٹی پاور پلانٹ کے آخری یونٹ کا افتتاح ، ہماری کوششوں سے ملک پر چھاپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شیخوپورہ (بیورورپورٹ )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے عدالت عظمی ٰ عدالت عالیہ جرنیلوں اور تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں کرپشن ہوئی ہے ان کو گلے سے دبائیں،انصاف وہی ہے جہاں اچھے اور برے کے درمیان فرق ہو اگر گدھے اور گھوڑے اکٹھا ہانکیں گے تو اچھا کام کوئی بھی نہیں کرے گا، شیخوپورہ میں بھکھی پاور پلانٹ سے 1180میگاواٹ بجلی کی نیشنل گرڈ کو فراہمی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے کہ بھکھی پاور پلانٹ ایک ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا اور اپنی مکمل پیداوار صلاحیت کے ساتھ آج نیشنل گرڈ کو 1180میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم دن ہے کہ پنجاب حکومت کے اپنے سرمایہ سے بھکھی پاور پلانٹ تکمیل کو پہنچا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ابتدائی دنوں میں دھرنے والے والے مشکلات پیدا نہ کرتے تو یہ منصوبے کئی ماہ پہلے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہوتے، ان کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ ن کی حکومت کے لگائے گئے منصوبوں سے دس ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم ہو رہی ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ سحری افطار اور نماز تراویح کے وقت پاکستانیوں کو بجلی کی فراہمی جاری ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور کے مختلف منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا کہ بھکھی پاور پلانٹ،حویلی بہادر شاہ،بلو کی منصوبوں کے علاوہ سی پیک کے تحت ساہیوال،بہاولپور میں شمسی توانائیکا منصوبہ اور پورٹ قاسم جنکی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،نیلم جہلم اور تربیلا فور کے پہلے فیز مکمل ہو چکے ہیں اور یہ بھی رواں سال کے آخر تک پیداوار شروع کر دیں گے،اور یہ تمام منصوبے شفافیت کی اعلی مثال ہیں اور کوئی بھی ان منصوبوں کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا انہوں نے سابق دور حکومت کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گدو پاور پلانٹ میں ایک میگا واٹ بجلی کی قیمت 8لاکھ 36ہزار ڈالر ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے یہ منصوبے چار لاکھ 66ہزار ڈالر یعنی آدھی قیمت میں لگائے،اور قومی خزانے کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہوا ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی اصل بچت یہ ہے کہ صارف کو بھی بجلی سستے داموں فراہم ہو رہی ہے انہوں نے عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پانچ سالوں میں خیبر پختونخواہ میں بجلی کی ریل پیل کا دعوی کرنے والے نے پانچ سالوں میں صرف 80میگا واٹ کا منصوبہ لگایا ان میں 74میگاواٹ کا پی ٹی آئی حکومت سے پہلی حکومت کا منصوبہ تھا اگر وہ 74میگاواٹ نکال دیں تو عمران خان کی حکومت نے پانچ سالوں میں صرف 6میگا واٹ کا منصوبہ لگایا،مگر اس کے برعکس پنجاب حکومت نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کا ری کی اور بجلی پیدا کرکے پو رے ملک کو مہیا کر رہے ہیں،انہوں نے سند ھ حکومت کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سند ھ حکومت نے بھی سو میگا واٹ کا منصوبہ لگایا مگر پید اوہ صرف پانچ یا چھ میگا واٹ کر سکے،انہوں نے سابق سی ای او قائداعظم پاور پلانٹ احد چیمہ کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے حاضرین سے خود تالیاں بجھوائی اور کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں احد چیمہ کا بھی بنیادی کردار ہے دریں اثنا ء سیکرٹری توانائی سید اسد گیلانی نے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلی کو بتایا کہ بھکھی پاور پلانٹ پر گیس سے چلنی والی دو ٹربائین آٹھ سو میگا واٹ بجلی پیدا کر رہی ہیں جبکہ سٹیم سے چلنے والی ایک ٹربائین 380میگا واٹ بجلی فراہم کر رہی ہے اسی طرح مجموعی طور پر بھکھی پاور پلانٹ اپنی مکمل پیداوار ی صلاحیت کے ساتھ 1180میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کر رہا ہے اور اس سے پانچ لاکھ گھرانے مستفید ہو رہے ہیں۔دوسری طرف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوام انتخابات میں رد کردیں گے، سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوام کی دن رات خدمت کی۔ ہفتہ کو شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوام کی دن رات خدمت کی، آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں روشن، ترقی یافتہ اور خوشحال ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -