الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی مانیٹرنگ کیلئے ریٹرننگ افسروں سے نام مانگ لئے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں سے مانیٹرنگ ٹیموں کیلئے نام مانگ لیے ہیں اور کہا گیاہے کہ عدلیہ سے ہٹ کر بھی سرکاری محکموں کے ایماندار لوگوں کے نام دئیے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران نے مانیٹرنگ ٹیموں کے لیے نام بھجوا دئیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ ٹیموں کے ناموں کا جائزہ لینا شروع کردیا ۔الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لیے فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدوار کیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے امیداور کے لیے 20 لاکھ حد مقرر ہے۔
الیکشن کمیشن/مانیٹرنگ ٹیمیں