29اپریل کے جلسوں کی کوریج ’’سپر سیاسی سنڈے قرار‘‘

29اپریل کے جلسوں کی کوریج ’’سپر سیاسی سنڈے قرار‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ،تجزیہ مبشرمیر


 میڈیا مانیٹرنگ کے معروف ادارے ’’میڈیا ٹریک‘‘(Media Track)نے 29اپریل 2018ء کو’’ سپرسیاسی سنڈے ‘‘قراردیتے ہوئے تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2018کے الیکشن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے جلسے جلوسوں اور ریلی کا سلسلہ شرو ع کیاہے اور 29اپریل کے روز ملک بھر میں تین بڑے سیاسی جلسے منعقد ہوئے جبکہ ایک سیاسی جماعت نے ریلی منعقد کی۔ تجزیاتی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اُس روز دوپہر بارہ بجے سے رات بارہ بجے تک نیوز ٹی وی چینلز نے درج بالا سیاسی سرگرمیوں کی کو ریج کی خاطر اشتہارات نشر نہیں کیے۔ رپورٹ کے مطابق’’ سپر سیاسی سنڈے ‘‘کی کوریج کی خاطر ٹی وی چینلزنے کمرشل بریک کے بغیر نشریات میراتھن انداز میں جاری رکھیں اس وجہ سے پرائم ٹائم میں اشتہارات بھی نشرنہیں کئے گئے جس سے نیوز ٹی وی چینلز کو 350ملین روپے کے کاروبار کا خسارہ ہوا۔مزید تفصیلات کے مطابق 29اپریل ،سپر سیاسی سنڈے کو تحریک انصاف نے مینار پاکستان ،پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹینکی گروانڈ کرچی ،متحدہ مجلس عمل نے مردان اور قومی وطن پارٹی نے دیر بالا میں ریلی کا انعقاد کیا ۔تجزیاتی رپورٹ کے مطابق نیوز ٹی وی چینلز نے مکمل کو ریج ٹائم کا 74فیصد حصہ تحریک انصاف کو دیا ،جس میں عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کا مسلسل دوگھنٹے کا خطا ب شامل ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کوکوریج ٹائم سے 24فیصد ملا ،ایم ایم اے نے 2فیصد حاصل کیا جبکہ قومی وطن پارٹی کو تقریباً صفر فیصد کے قریب حصہ ملا ۔یہ بات باعث دلچسپی ہے کی میڈیا ٹریک نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز نے ان سیاسی جلسوں کی کوریج کے اخراجات کا بوجھ اُٹھایا ۔اس دوران کوئی پیڈ کا نٹنٹ (Paid content)بھی نشر نہیں ہوا۔میڈیا ٹریک کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ اے آروائی، دن نیوز، 92نیوز اور نیوز ون نے کو ریج دی جبکہ پی پی پی کیلئے اے آر وائی ، جیونیوز ،آج نیوز اور نیو کو ریج دینے میں سرفہرست تھے۔ ایم ایم اے کو بہت سے چینلز نے لفٹ نہیں کروائی ما سوائے جیو ،دن ،وقت،ڈان وغیرہ نے خبر کی حد تک کو ریج دی۔قومی وطن پارٹی کیلئے کسی نیوز چینل نے وسعت قلبی کامظاہرہ نہیں کیا۔میڈیا ٹریک کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا پی ٹی وی پر ان سیاسی جلسوں کی کوریج نہیں کی گئی،اس رپورٹ سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ نیوز چینلز نے 2018الیکشن کو ایک ٹاسک کے طور پر قبول کرلیاہے ۔ ٹی وی چینلز ان سیاسی شخصیات کو زیادہ وقت دے رہے ہیں جن کو ٹی وی ناظرین دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں ۔اُس وقت تمام سیاسی جلسوں میں میوزک کو خاص اہمیت دی جارہی ہے جس سے ایک میلے کا سماں پیدا ہوتا ہے۔ٹی وی چینلز کی کوریج کے تجزیے سے یہ بات بھی ظاہر ہورہی ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے مقبولیت میں آگے ہیں اور ٹی وی ناظرین اُن کو نان اسٹاپ نشریات کے تحت دیکھنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔
سپرسیاسی سنڈے

مزید :

تجزیہ -