رمضان المبارک معافی اور بخشش کا مہینہ ہے، میاں اویس

رمضان المبارک معافی اور بخشش کا مہینہ ہے، میاں اویس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک معافی اور بخشش کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں نعمتوں اور رحمتوں کی بارش برستی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ قرب الہٰی حاصل کرنے کے لئے قرآن کریم کی تلاوت بہترین ذریعہ ہے ،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ختم نبوت کے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف نوجوانوں کے وفود سے ملاقات میں کیا اس موقع پر مولانا قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر،قاری محمدصفوان احرار،حافظ محمد عثمان،مہراظہر حسین وینس،قاری محمد شہزاد رسول اور دیگر بھی شریک تھے۔