پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں، نیر بخاری
اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں۔ آئندہ انتخابات میں استحصالی قوتوں اور غاصبوں کی باقیات کو شکست دینے کے لئے پارٹی کے کارکن میدان میں نکل آئیں جیسے ہی پارٹی نامزد امیدواروں کا اعلان کرے ان کی طاقت بن کر انتخابات جیتنے کے لئے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیر حسین بخاری نے کہا کہ عمران نیازی کا سو دن کا پلان عوام کو دھوکہ دینے کا پلان ہے۔ عمران اپنے انتخابی حلقے میں پانچ بار بھی نہیں گئے اور اپنے ووٹروں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی سے محروم رکھا اس لئے عمران نیازی کو پتہ ہی نہیں کہ عوام کے مسائل کیا ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ عمران نیازی نے پختونخوا کے عوام کا بھی استحصال کیا جب بھی صوبے کے عوام کوئی مشکل پیش آئی تو وہ ان کی ہمدرد ی کے لئے جانے سے بھی کتراتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں۔ نواز اور عمران دونوں استحصالی قوتوں کی پیداوار ہیں۔ نیر بخاری نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سفیر بن کر عوام تک ان کا پیغام پہنچائیں۔،