بنوں، فائرنگ سے راہگیر سمیت دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

بنوں، فائرنگ سے راہگیر سمیت دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (آن لائن)غوریوالا بازار میں فائرنگ راہگیر سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا لاشیں اور زخمی ہسپتال پہنچا دی گئی اطلاعات کے مطابق تھانہ غوریوالہ کی حدود مین بازار میں حملہ آوروں نے آصف ولد ملک آیاز سکنہ کچہ بچک غوریوالہ پر آندھا دھوند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر رحمت اللہ ولد سیراللہ کوٹ زین غوریوالا جاں بحق اور گل عباس ولد گلاب شکئی مچن تاجوری زخمی ھوگیا ہے وجہ عداوت ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے مرنے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جبکہ زخمی کو خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا آخری اطلاعات تک واقعہ کی رپورٹ درج کرائی جا رہی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -