عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی اپیل خارج کرنے کیلئے متفرق درخواست دائرکردی

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی اپیل خارج کرنے کیلئے متفرق درخواست دائرکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارنے خواجہ آصف کی اپیل خارج کرنے کیلئے متفرق درخواست دائرکردی،درخواست عثمان ڈارکے وکیل سکندربشیرنے سپریم کورٹ میں دائرکی،جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ خواجہ آصف کی نااہلی کافیصلہ درست اورقانون کے مطابق ہے،فیصلے میں کسی قسم کی عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ آصف کی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل خارج کی جائے اورنااہلی کافیصلہ برقراررکھاجائے۔درخواست میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کی اکاو191نٹ ظاہرنہ کرنے کی دلیل قابل جوازودفاع نہیں،اثاثے ظاہرنہ کرنے کامقصدٹیکس سے بچاناہوتا ہے،خواجہ آصف کے اثاثے ظاہرنہ کرنے سے مفادات کاٹکراؤبھی سامنے آتاہے،اثاثے ظاہرنہ کرنے کامقصد آمدن کے ذرائع چھپاناہوتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -