ڈسکہ،ایرانی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق 2نوجوان سپر د خاک

ڈسکہ،ایرانی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق 2نوجوان سپر د خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ایران سے ترکی جاتے ہو ئے ڈسکہ کے دو نوجوان ایرانی فائرنگ سے جاں بحق نعشیں ورثاء کے سپرد نمازہ جنازہ کے بعد سپرد خاک تفصیلات کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل جہانگیرولداخترسکنہ ڈالی والہ تھانہ ستراہ تحصیل ڈسکہ اور سرفراز ولد انور ساکن میانوالی بنگلہ تحصیل ڈسکہ یہ دونوں نوجوان پاکستان سے ایران گئے جہاں سے ایرانی بارڈر کراس کر کے ترکی جانے لگے تھے کہ ایرانی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے دونوں نوجوانوں کی میتیں گذشتہ روز ان کی آبائی گاؤں میں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔
سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -